گزشتہ مالی سال بجلی کی قیمتوں میں 10 بار اضافہ کیا گیا

Power

Power

اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ مالی سال بجلی صارفین پر بہت بھاری گزرا، ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے سرکاری شعبے کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے نرخوں میں ایک سال میں 10 مرتبہ اضافہ کیا گیا، جولائی 2012 کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذ ریعے فی یونٹ بجلی 85 پیسے مہنگی کی گئی، اگست میں 5 پیسے فی یونٹ سستی ہوئی تو ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی 5 پیسے جبکہ اکتوبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی 4 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔

نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے 91 پیسے دسمبر ایک روپے 33 پیسے اور جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ فروری 63 پیسے، مارچ ایک روپے33 پیسے، اپریل 74 پیسے اور مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے ایک روپے 12 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی گئی، جون 2013 کی فیول ایڈجسٹمنٹ سے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15 پیسے فی یونٹ سستی ہوئی۔