وزیر اعظم نے چیئرمین نیب کیلئے جسٹس (ر) اعجاز چودھری کا نام پیش کر دیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین کی تعیناتی کیلیے وزیراعظم نواز شریف اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے درمیان چوتھی ملاقات ہوئی جس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے چیئر مین نیب کے لیے جسٹس (ر) اعجاز چودھری کا نام تجویز کیا ہے۔

جبکہ خورشید شاہ کی جانب سے جسٹس (ر) میاں محمد اجمل کا نام پیش کیا گیا تھا۔ ملاقات کے بعد قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے جسٹس (ر) اعجاز چودھری کا نام پیش کیا گیا جس پر غور کریں گے۔ کوشش ہے کہ وزیر اعظم کے امریکہ جانے سے قبل چیئر مین نیب کے لیے نام کو حتمی شکل دی جائے۔ انھوں نے کہا کہ ملاقاتوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔