وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد ، ن لیگ نے حمایت کر دی

Chaudhry Abdul Majeed

Chaudhry Abdul Majeed

مظفرآباد (جیوڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے خلاف مسلم لیگ ن نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر دی، جس کے بعد تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد آزاد کشمیر کی سیاست میں بھونچال آ گیا ہے، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہ نما اور ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری طارق فاروق نے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن کے 11 ارکان کی حمایت کے بعد تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے منحرف دھڑے نے مسلم کانفرنس کے 5 اور پیپلز ارٹی کے 14 اراکین کی حمایت کا دعوی کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی حمایت کے بعد انہیں 30 ووٹ ملنے کی توقع ہے۔

ادھر آزاد کشمیر اسمبلی کے اسپیکر سردار غلام صادق نے تحریک عدم اعتماد کے ایک محرک محمد حسین سرگلہ کے خلاف 8 ماہ سے التوا میں پڑانا اہلی کاریفرنس الیکشن کمیشن کوار سال کر دیا ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کے بعد پیپلز پارٹی جوائن کر لی تھی۔