وزیراعظم کے مشیر امیرمقام کا بیٹا 2 نمبری پر یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

Amir Muqam

Amir Muqam

پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام کے صاحبزادہ امیر عدنان کو 2 نمبری کرنے پر یونی ورسٹی سے نکال دیا گیا گیا۔ امیر عدنان نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں ساتھی کو بٹھا کر ٹیسٹ دلوایا، نتیجہ آنے پر پوچھ گچھ کی گئی۔

تو کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا تو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ یونی ورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے امیر عدنان نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں اپنے رول نمبر 22002 پر اپنے ساتھی کو بٹھا کر ٹیسٹ دلوایا تھا جو کہ قانونا جرم ہے۔