وزیراعظم اپنے ایجنڈے پر عمل کرنے میں ناکام رہے: لیاقت بلوچ

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت کی 100 دن کی کارکردگی پر جماعت اسلامی وائٹ پیپر جاری کرے گی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بحران اور دہشت گردی کے خاتمے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے پہلے 100 دن کے ایجنڈے پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

بیرونی مداخلت، دہشت گردی اور گردشی قرضوں میں اضافہ ہوا۔ 110 دنوں میں دہشتگردی کے واقعات میں ساڑھے تین ہزار افراد جاں بحق ہوئے جبکہ مہنگائی سے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے پشاور کے گرجا گھر پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک قوم کسی لائحہ عمل پر متفق نہیں ہوتی ایسے واقعات روکے نہیں جا سکتے۔