وزیراعظم کا وزیر اعلی بلوچستان سے رابطہ، تعاون کی یقین دہانی

Abdul Malik Baloch

Abdul Malik Baloch

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف کا وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد المالک کو فون کیا اور وفاقی حکومت کی طرف سے ہر مکمن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بلوچستان کے وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک کو فون کیا اور کوئٹہ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کی۔

ڈاکٹر عبدالمالک نے وزیر اعظم کو دہشتگردی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان واقعات میں ملوث عناصر پاکستان اور بلوچستان کے دشمن ہیں، مصیبت کی اس گھڑی میں ہمت اور حوصلے سے کام لیں۔

وفاقی حکومت کی مکمل مدد آپ کے ساتھ ہے تمام متعلقہ اداروں کو صوبائی حکومت کی مکمل مدد کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آزمائش کی گھڑی ہے اور یقین ظاہر کیا کہ صوبائی حکومت اس آزمائش پر پورا اترے گی۔