وزیراعظم نے بلوچستان ارتھ کوئیک ریلیف فنڈ قائم کر دیا

Balochistan Earthquake

Balochistan Earthquake

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے نے زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے بلوچستان ارتھ کوئیک ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بحالی کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائیگا۔

ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق بلوچستان میں آنے والی زلزلے کے نتیجے میں متاثر ہونے والے خاندانوں کی مدد کیلئے وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان ارتھ کوئیک ریلیف فنڈ قائم کر دیا ہے، یہ فنڈ زلزلہ متاثرین کی امداد اور بحالی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت متاثرین زلزلہ کی بھرپور مدد کیلئے صوبائی حکومت کی معاونت کر رہی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ متاثرین کی جلد بحالی کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے گا۔