وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو دھمکیاں مل رہی ہیں، رانا ثنا اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) لاہور وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔وزیرقانون پنجاب نے ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو سیکیورٹی خدشات ہیں۔

محرم الحرام کے دوران دہشت گردی کا خطرہ ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے، اگرعدالت نے مشرف کو مجرم قرار دیا تو انہیں سزا دی جائے گی۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی۔

ان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کے لیے کمیٹی بنادی، اگرکمیٹی نے بھی مشرف کو مجرم پایا تو ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ پرویز مشرف پنجاب آئے تو انہیں سیکیورٹی فراہم کریں گے۔ وزیر قانون پنجاب نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پرکرانے کے لیے آرڈیننس لارہے ہیں۔