وزیر اعظم نے جو فیصلہ کہ اب اس پر قائم رہنا چاہئے، خورشید شاہ

Khurshid Shah

Khurshid Shah

اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماء خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے جو فیصلہ کیا اب اس پر قائم رہنا چاہئے، موت ایک ہی بار آنی ہے کوئی ڈر خوف نہیں، یقین ہے کہ پاکستان عوام کی ہی فتح ہو گی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم نے جو فیصلہ کیا اب اس پر قائم رہنا چاہئے، دہشتگردی کے خاتمے تک فوجی آپریشن کیا جائے، ہم عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں نہ کوئی ڈر ہے اور نہ ہی خوف، موت ایک ہی بار آنی ہے۔

وہ کہتے ہیں کہ یقین ہے فتح پاکستانی عوام کی ہی ہو گی، مخالفت در مخالفت کی سیاست ترک کر دی ہے، وزیراعظم کو بیٹھ کر اپوزیشن کا مؤقف سننا چاہئے تھا، ذاتی سیاست کو قومی سیاست سے دور رکھیں گے۔ خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کوئی باہر سے آئے یا ٹرین مارچ کرنا چاہئے، ضرور کریں، روکنے اور گرفتاری کی خبریں نہیں آنی چاہئیں، عمران خان کا حق ہے کہ 5 سال جلسے کریں۔