وزیر اعظم ہوتا تو عہدہ چھوڑ کر انتخابات کرا دیتا، راجہ پرویز اشرف

Raja Pervez Ashraf

Raja Pervez Ashraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہ نما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کوئی وزیر اعظم سے زبردستی استعفیٰ مانگے تو وہ غیر آئینی ہے لیکن وزیر اعظم خود مستعفی ہونا چاہیں تو یہ آئینی طریقہ ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ وزیر اعظم ہوتے تو فوری طور پرعہدہ چھوڑ کر دوبارہ انتخابات کراتے۔انہوں نے کہا کہ دھرنوں سے اسلام آباد کا نظام ٹھپ پڑا ہے، حکومت کواس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سیاستدانوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔