وزیراعظم نے وفاقی وزراء، وزرائے مملکت کے بیرون ملک دوروں پر پابندی عائد کر دی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے غیر ضروری غیر ملکی دوروں پر پابندی لگا دی ہے۔

وزیر اعظم ہاوس کے ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت اپنی وزارتوں کے کام پر توجہ دیں، وزراء صرف انتہائی ضروری کانفرنس یا اجلاس میں شرکت کے لیے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کانفرنس اور اجلاسوں میں متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفیر نمائندگی کریں، وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ وزراء کی غیر حاضری وزارتوں کی کاکردگی کو متاثر کر رہی ہے۔