وزیراعظم چار روزہ سرکاری دورے پر آج برطانیہ جائیں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

وزیراعظم نوازشریف چار روزہ سرکاری دورے پر آج برطانیہ جائیں گے، نواز شریف عالمی اسلامک اکنامک فورم سے خطاب کے علاوہ برطانوی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

نوازشریف آج لندن پہنچیں گے، کل عالمی اسلامک اکنامک فورم کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ اجلاس کے بعد پاکستان، افغانستان اور برطانیہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے۔ مذاکرات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، نیٹو فورسز کے انخلا سمیت پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی بھی زیر بحث آئے گی۔

بدھ کو وزیراعظم نوازشریف اور ان کے برطانوی ہم منصب کے درمیان ون آن ون ملاقات ہو گی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم اور صحت سمیت پانچ اہم شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا جائے گا۔