وزیراعظم عمران اور طاہر القادری کو مذاکرات کی دعوت دیں، الطاف حسین

Altaf Hussain

Altaf Hussain

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف عمران خان اور طاہر القادری کومذاکرات کی دعوت دے کر موجودہ بحران حل کرائیں،ہر مسئلے کاحل شیلنگ اور لاٹھی چارج نہیں ہوتا۔

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا نواز شریف خیر سگالی کے طور پر خود چل کر عمران خان اور طاہر القادری کے کنٹینرز پر جائیں، وہ اس معاملے کو اپنی ذاتی انا کا مسئلہ نہ بنائیں اور طاقت کے استعمال سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کاحل شیلنگ اور لاٹھی چارج نہیں ہوتا، موجودہ بحران کےحل میں تاخیر ملک کے لیے نقصان دہ ہو گی۔