وزیراعظم کی نااہلی: درخواستوں کی سماعت آج ہو گی

Supreme Court

Supreme Court

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دائر مختلف درخواستوں اور اپیل کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ میں مبینہ غلط بیانی پر ان کی بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کررہاہے۔

وزیراعظم کو نااہل قرار دینے سے متعلق درخواستیں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، تحریک انصاف کے اسحاق خاکوانی اور بریگیڈئیر ریٹائرڈ سیمسن سائمن شیرف کی طرف سےعرفان قادر ایڈووکیٹ کے ذریعے داخل کی گئی ہیں۔

کیس کی سماعت آج پھر ہوگی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس وزیراعظم کی نااہلی کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواستیں مسترد کر چکے ہیں۔