وزیراعظم نااہلی کیس کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

کوئٹہ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ وزیر اعظم نا اہلی کیس کی سماعت آج کوئٹہ رجسٹری میں کررہا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔

گذشتہ سماعت میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے تھے کہ یقینی بنائیں گے کہ کیس کا کوئی فیصلہ بلوچستان رجسٹری سے آئے۔ تحریک انصاف کے وکیل عرفان قادر نے فیصلے پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ ان کی درخواست مختلف ہے۔

وہ کوئٹہ نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کر رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ سے انصاف ہوتا نظر نہیں آ رہا، جس جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ آپ کو جلدی ہے تو کیس کی جلد سماعت سے متعلق درخواست دائر کر دیں۔