وزیر اعظم کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، او آئی سی کی تمام کوششوں کی حمایت کا اعلان

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی عوام معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر افسردہ ہیں ، پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد کیلئے او آئی سی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف سے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم کہتے ہیں پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد کيلئے او آئی سی کی تمام کوششوں کی حمايت کرتا ہے۔

پاکستان کے دورے پر آئے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل عیاد امین عبداللہ مدنی نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر افسردہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی ممبر کی حیثیت سے پاکستان امت مسلمہ کے اتحاد کيلئے او آئي سي کي تمام کوششوں کي حمايت کرتا ہے۔ ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔