وزیر اعظم کا صحافیوں پر تشدد کا نوٹس ،طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے دھرنے کے دوران پولیس تشدد سے زخمی ہونے والے صحافیوں کو فوری علاج اور طبی سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا ہے۔

وزیر اعظم نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں کہ صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہیں۔

اور ان کے ساتھ ہونے والی کوئی زیادتی برداشت نہیں کیجائے گی انہوں نے کہا کہ دھرنے میں پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں جو صحافی زخمی ہوئے ہیں ان کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔