وزیر اعظم کا وزیر دفاع کے ہمراہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں نواز شریف نے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ہمراہ نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وزیراعظم اور وزیر دفاع کا استقبال پاک بحریہ کے سربراہ آصف سندھیلا نے کیا۔ پاک بحریہ کے چاق چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڑ آف آنر پیش کیا۔ وزیراعظم کو پاک بحریہ کے بارے میں خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔