وزیراعظم سمیت بیشتر ارکان اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں

Election Commission

Election Commission

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم اور چاروں صوبائی وزرائے اعلی سمیت 700 سے زیادہ ارکان اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن جمع نہیں کرائیں، ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف دو دن رہ گئے، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 700 سے زیادہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اورسینٹ کے ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات تاحال الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں وزیراعظم،چاروں صوبائی وزرائے اعلی کے علاوہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی شامل ہیں۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں صرف دو دن رہ گئے۔الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کررکھی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق 700 سے زیادہ قومی و صوبائی اسمبلیوں اورسینٹ کے ارکان نے اثاثوں کی تفصیلات تاحال الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں۔اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں وزیراعظم،چاروں صوبائی وزرائے اعلی کے علاوہ وزیر داخلہ چودھری نثار علی اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی شامل ہیں۔

اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں صرف دو دن رہ گئے۔ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کررکھی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔