وزیراعظم کی منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی ایڈوائس

Munir A. Malik

Munir A. Malik

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد وزیراعظم نواز شریف نے منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کے لیے صدر مملکت کو ایڈوائس بھجوا دی۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے معروف قانون دان منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل مقرر کرنے کی ایڈوائس دی ہے۔

منیر اے ملک سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے ہیں اور انہوں نے ججز بحالی کی تحریک کے دوران اہم کردار کیا ہے۔ منیر اے ملک کو اٹارنی جنرل بنانے کی خبر 22 مئی کو ہی دے دی تھی۔