وزیراعظم میاں نواز شریف آج (پیر) پھر ایک بار رٹے رٹائے الفاظ کے زریعے عوام سے ٹوپی ڈرامہ کریں گے، روحیل اکبر

تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری روحیل اکبر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف آج (پیر) پھر ایک باررٹے رٹائے الفاظ کے زریعے عوام سے ٹوپی ڈرامہ کریں گے اپنے خطاب کے دوران جھوٹی تسلیاں اور دلاسے دیں گے اپنے ایک جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام سیلاب میں ڈوب رہی ہے انکے سامان اور گھر بار تباہ وبرباد ہو چکے ہیں مگر حکومت کی طرف سے انکو کوئی امداد نہیں دی جا رہی۔

بلکہ موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی بدولت بیرون ممالک سے بھی امداد آنا بند ہو چکی ہے عوام موجودہ حکومت سے متنفر ہو چکی ہے ان کے پاس نہ کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی کوئی وژن ہے جبکہ ملک کی بے پناہ خدمت کرنے والے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ایٹم بم بنانے کی سزا دی جا رہی ہے۔