وزیراعظم نواز شریف سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات

PM British - PM Nawaz Sharif

PM British – PM Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کی ملاقات، وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اسلام آباد دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی، اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ برطانوی وزیراعظم نے میاں محمد نواز شریف کو وزارت عظمی منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیراعظم ممتاز تاجروں سے بھی ملاقات کریں گے اور تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے دوطرفہ تعاون کے نئے مواقع کا جائزہ لیں گے۔ اس سے قبل برطانوی وزیراعظم نے گزشتہ روز صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔