وزیراعظم نوازشریف آج گوم زام ڈیم کا افتتاح کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

ڈیرہ اسماعیل خان (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف آج گوم زام ڈیم کا افتتاح کریں گے۔ ساڑھے بائیس ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ڈیم سے ساڑھے سترہ میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔

وزیراعظم نوازشریف آج ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل زام ڈیم کا افتتاح کریں گے۔ ڈیم کی تعمیر پر بائیس ارب اڑتالیس کروڑ روپے لاگت آئی گی۔ جس سے سترہ اعشاریہ چار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ منصوے کے لئے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یوایس ایڈ نے چار کروڑ ڈالر معاونت فراہم کی ہے۔

ڈیم کی تعمیر کے بعد جنوبی وزیرستان میں پچیس ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ جبکہ گومل زام ڈیم سے ایک لاکھ نوے ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی زرعی اراضی کو پانی بھی مل سکے گا۔ جس سے تیس ہزار کاشتکار خاندان مستفید ہوسکیں گے۔ افتتاحی تقریب کیلئے سخت ترین سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔