وزیر اعظم نواز شریف کی زیر التوا ترقیاتی منصوبے ترک کرنے کی ہدایت

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے ایسے تمام ترقیاتی منصوبے ترک کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جو گزشتہ چند سالوں سے زیر التوا یا زیر تکمیل ہیں مگر ان پر محض 10 سے 15 فیصد کام ہوا ہے باقی ماندہ ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل كرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

وزیر اعظم ہاؤس میں نواز شریف کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے وزیراعظم کو وفاق کے زیر انتظام جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے محص 10 سے 15 فیصد کام مکمل ہونے کے بعد زیر التوا منصوبوں کو ختم کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے باقی ماندہ پروگراموں پر کام تیزی سے مکمل کرنے اور انہیں باقاعدگی سے کام کی رفتار سے آگاہ کرنے کی ہدایات کیں۔

اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف، کیپٹین (ر) محمد صفدر، وزیر اعظم کے پولیٹیکل سیکریٹری ڈاکٹر آصف کرمانی اور وزیراعظم ہاؤس ماڈل ٹاؤن سیکریٹریٹ کے انچارج کرنل (ر) سیف قریشی بھی موجود تھے۔