وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے لائرز فورم نے وزیر اعظم نواز شریف کی نااہلی کے لئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ لاہور ہائی کورٹ میں انصاف لائر فورم کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دیئے جانے کی درخواست دائر کی گئی۔

جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف نے قومی اسمبلی میں فوج کی ثالثی کے معاملے پر قوم سے جھوٹ بولا ہے لہذا وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے جس کے تحت وہ قومی اسمبلی کی رکنیت کے اہل نہیں ہیں۔

درخواست میں تحریک انصاف کے وکلا کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کو نواز شریف کی این اے 120 سے بطور رکن قومی اسمبلی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔