وزیراعظم نواز شریف میرپور خاص پہنچ گئے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

میر پور خاص (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف میرپور خاص پہنچ گئے وزیراعظم نواز شریف تھر کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پہنچ رہے ہیں۔ میر پور خاص کے سندھڑی ایئرپورٹ پر ان کا استقبال وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کیا۔

پروگرام کے مطابق وزیر اعظم مٹھی پہنچ کر آرمی میڈیکل کیمپ اور سول اسپتال مٹھی کا دورہ کریں گے اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم کو حکام کی جانب سے تھر کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی، وزیراعظم کے ہمراہ وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ، نہال ہاشمی اور ارباب غلام رحیم بھی ہیں۔