وزیراعظم میاں نواز شریف ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہیں،سرفراز حیدر

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سید سرفراز حیدر کاظمی چوہدری شاہنواز اور طیبہ فاروق نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف ملک کو بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے عملی طورپر کوشاں ہیں، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام ملکی وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،اس پر تنقید کرنے والوں نے اپنے دور اقتدار میں لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھا جس کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے ،ملکی قرضوں کابوجھ بڑھنے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

سابقہ حکومتوں کی ناقص پالیسیوں کی سزا مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو مل رہی ہے عوام صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں ملک میں ترقی و خوشحالی کا انقلاب آنے والا ہے اپنے ایک بیان میںانہوںنے کہاکہ وزیراعظم میاں نوازشریف کا مشن ملک و قوم کی تقدیر سنوارنا ہے اور عوامی خدمت میں عملی طورپر کوشاں ہیں،مسلم لیگ(ن) کی حکومت پاکستان کو درپیش مسائل کو فوری طورپر حل کرکے عوام کو حقیقی ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔

ملک کو اس وقت دہشت گردی ،توانائی کے بحران اور بے روزگاری سمیت بہت سے چیلنجوں کا سامنا ہے وزیراعظم میاں نوازشریف اپنی مدبرانہ اور قائدانہ صلاحیتوں سے تمام بحرانوں پر سلسلہ وار قابو پالیں گے