وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ( ن) کا ہنگامی مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی ہلچل کے بعد مسلم لیگ (ن) کا ہنگامی مشاورتی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا۔ تیزی سے بدلتی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر وزیر اعظم نواز شریف نے پارٹی اجلاس طلب کر لیا۔

جس میں وفاقی وزرا، اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ پارٹی کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ اجلاس میں شرکت کے لئے وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس دوپہر 3 بجے ہو گا۔

جس میں وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار، وزیر اطلاعات پرویز رشید، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف، عرفان صدیقی، راجا ظفرالحق اور حمزہ شہباز سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران آزادی مارچ اور انقلاب مارچ سے متعلق حکومتی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک کی جانب سے 14 اگست کو اسلام میں لانگ مارچ اور آزادی مارچ کے اجتماعات سے قبل حکمران جماعت حکمت عملی طے کرنے میں مصروف ہے۔