وزیرِ اعظم نے 24 افسران کو ترقی دینے کے احکامات جاری کر دیے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں مختلف سروس گروپس کے 24 افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترقی پانے والوں میں پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس گروپ کے 9، سیکریٹیریٹ گروپ کے 3،محکمہ خارجہ اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے 4، 4 جبکہ محکمہ انکم ٹیکس اور محکمہ پولیس کے 2، 2 افسران شامل ہیں۔