وزیراعظم کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش تھی: فواد چوہدری

 Fawad Chaudhry

Fawad Chaudhry

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اسامہ بن لادن کو شہید کہنا زبان کی لغزش تھی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست پاکستان القاعدہ اور اسامہ بن لادن کو دہشت گرد سمجھتی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے حق میں ووٹ دیا اور دہشت گردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دی ہیں۔