وزیراعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کو آج شام اپنے چیمبر میں مدعو کرلیا

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پارلیمانی رہنماؤں کو آج شام مدعو کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے پارلیمانی رہنماؤں کو آج شام ساڑھے 4 بجے اپنے چیمبرمیں مدعو کیا ہے۔

اجلاس میں قائدحزب اختلاف سمیت اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد میں جاری دھرنوں اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیاجائے گا۔