وزیراعظم پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لیں، عمران

Imran Khan

Imran Khan

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بغیر ہم جنگ کرنے جا رہے ہیں، ہم پاکستان اور عوام کی بہتری کیساتھ ہیں۔

حکومت پارلیمانی لیڈروں کو اعتماد میں لے اور دلیل دیکر بتائے کہ آپریشن کے بعد امن ہو جائیگا اگر آپریشن ہی اس مسئلے کا حل ہوتا تو نو سال میں حل کیوں نہیں ہوا، مجھے وزیراعظم بنا دیں مذاکرات کا مسئلہ حل کر کے دکھا دونگا۔