وزیر اعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کاعوام دوست فیصلہ کیا، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کےوزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کہتے ہیں کہ وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کا عوام دوست فیصلہ کیا ہے۔ وہ اب ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ کمی کو عوام دوست پالیسی قرار دیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے ایسے اقدامات کرتی رہے گی، شہباز شریف نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ ہر صورت عوام کو پہنچایا جائے گا

اس مقصد کے لئے انہوں نے متعلقہ سیکریٹریز کو ٹرانسپورٹ کے کرایوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری محنت سے کہا کہ کسی بھی پٹرول پمپ پر پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کی شکایت نہیں آنی چاہیے۔