وزیراعظم سمیت سیاسی رہنماؤں کی مولانا فضل الرحمان پر حملے کی مذمت

Abdul Malik Baluch,Nawaz Sharif

Abdul Malik Baluch,Nawaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان پر خودکش حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی واقعہ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر تنقید مولانا فضل الرحمان کا حق ہے وہ ان کی عزت کرتے ہیں بلیم گیم نہیں چاہتے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے مولانا فضل الرحمان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور گورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب عباسی نے مولانا فضل الرحمان کو ٹیلی فون کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے بھی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی۔ دوسری جانب دہشتگردی کے واقعات کے خلاف بلوچستان بار نے جمعے کے روز عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔