دھرنا ختم کرنے کا اعلان دیر آید درست آید ہے :ساجد میر

Sajid Mir

Sajid Mir

لاہور (جیوڈیسک) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر دوہفتے کا بیرونی ممالک کادورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے اٹلی، سپین، کینیڈا اور برطانیہ میں مختلف سیاسی، تبلیغی اور تنظیمی دورے کیے۔ ائیرپورٹ پر جماعتی قائدین اور کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔

انہوں نے طاہر القادری کی طرف سے دھرنا ختم کرنے کے اعلان کو دیر آید درست آید قرار دیا اور کہا کہ امید ہے کہ وہ اب اپنے کزن کو یہی نصیحت کریں گے کہ وہ بھی ضد چھوڑ دیں۔ ساجد میر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ طاہرالقادری نے دھرنے کے خاتمے کے لیے جوانداز اختیار کیا وہ کینیڈا جانے کے لیے اس سے بھی زیادہ خوبصورت انداز اختیار کریں گے اور ان کے کارکنا ن برا نہیں منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی طرف سے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ سب سے بڑا پنکچر ہے۔