وزیراعظم کو طیب اردوان کا ٹیلی فون، ائیر پورٹ حملے کی مذمت

Tayyip Erdogan,Nawaz Sharif

Tayyip Erdogan,Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو ترک ہم منصب طیب اردوان کا ٹیلی فون کیا اور کراچی میں دہشتگردی کے حملے کی مذمت کی۔

وزیراعظم نواز شریف کو ترکی کے وزیراعظم طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا ہے اور کراچی ائیر پورٹ پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

ترکی کے وزیراعظم کا کہنا تھا ترکی دہشتگردی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ ہم خوشی اور غمی کے لمحات میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا ہے۔