وزیر اعظم آج جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کریں گے

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا دورہ کریں گے اور پاک فوج کے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ملکی دفاع کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے اور جی ایچ کیو راولپنڈی میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔

ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو اعلیٰ عسکری حکام کی جانب سے ملکی سلامتی کی صورتحال اور پیشہ وارانہ امور پر بریفنگ دی جائے گی۔