وزیراعظم نواز شریف کا آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

وزیر اعظم نواز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ سے اہم ملاقات اتوار کو ہو گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران وزیر اعظم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرینگے۔ وزیر اعظم ایڈ نہیں ٹریڈ کے سلوگن کے تحت دنیا بالخصوص امریکہ، یورپی یونین اور جی ایٹ ممالک سے اقتصادی تعاون بھی طلب کرینگے۔ پاکستان کے نقطہ نظر سے اہم ترین دن اتوار 29 ستمبر کا ہے جب نواز شریف بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ملاقات کرینگے۔

طویل عرصے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کی اس ملاقات کو آئس بریکنگ میٹنگ قرار دیا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے کے بعد بھی من موہن سنگھ نے ملاقات منسوخ کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ حملے بات چیت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔