وزیر اعظم کا نوجوانوں کیلئے 6 اسکیموں کا اعلان

Prime Minister

Prime Minister

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت کا نوجوانوں کے چھ پروگرام شروع کرنے کا اعلان، ساڑھے تین ارب کے بلاسود قرضے ملیں گے، چھوٹے کاروبار کیلئے 20 لاکھ تک قرضہ، خواتین کا پچاس فیصد حصہ، ایم اے پاس نوجوانوں کی عملی تربیت کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منشور اور انتخابی مہم کے دوران کئے وعدوں کی تکمیل کا آج پہلا قدم ہے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے چھ اسکیموں کا اعلان کیا۔ بے روز گاروں کے لئے ہنرمندی اسکیم، ایک لاکھ لیپ ٹاپ بھی دیئے جائیں گے، پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کی فیس حکومت ادا کرے گی، ساڑھے تین ارب کے بلاسود قرضے ملیں گے، چھوٹے کاروبار کیلئے 20 لاکھ تک قرضہ، خواتین کا پچاس فیصد حصہ، ایم اے پاس نوجوانوں کی عملی تربیت کا پروگرام شروع کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نواز شریف کہتے ہیں ہر سال تباہ حال ادارے پانچ سو ارب کھا جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا وفاقی کابینہ نے تمام اسکیموں کی منظوری دیدی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا ان اسکیموں کے حوالے سے شہری ویب سائٹ اور بذریعہ ڈاک اپنی تجاویز دیں سکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا ان اسکیموں کا اطلاق چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر ہو گا۔