پرائم منسٹر یوتھ پالیسی کے ذریعے نوجوانوں میں انقلابی تبدیلیاں لاکر ملک سے بے روز گاری، دہشت گردی کا خاتمہ ہوگا

کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنماء عصمت اللہ خان محسود نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نوجوانوں کے ترقی اور اُن کے فلا ح و بہبود کے لئے متعارف کرائے گئے اسکیم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے نوجوانوں کے پاکسان کا تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے نواجوانوں سے کہاہے کہ وہ وزیر اعظم یوتھ پالیسی سے فائدے حاصل کریں ان خیالات کا اظہار عصمت اللہ خان محسود نے شاہ فیصل کالونی میں نوجوانوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا عصمت اللہ خان محسود نے مزید کہاکہ مسلم لیگ (ن)ملکی کی ترقی اور خوشحالی کے ساتھ نوجوانوں کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنے کا تہیہ کررکھا ہے۔

انشا اللہ اب وہ دن دور نہیں جب وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک کے نوجوان دنیا میں اپنا لوہا منوائیں گے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت اللہ خان محسودنے کارکنان پر زور دیا کہ وہ مسلم لیگ کو فعال بنا نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں عام انتخاب کی طرح مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں سے کامیابی حاصل کرکے ملک کے چپے چپے میں خوشحالی لائے گی۔

انہوں نے کارکنان سے کہاکہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا ئیں اور مسلم لیگ (ن) کا پیغام عوام تک پہنچا ئیں عصمت اللہ خان محسود نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں سے کامیابی حاصل کرکے ملک کے سب سے بڑی عوامی جماعت بن کر ابھرے گی۔