وزیر اعظم نے تمام وزارتوں ، اداروں کو مبارک باد اشتہارات سے روک دیا

Prime Minister Nawaz Sharif

Prime Minister Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے تمام وزارتوں ، ڈویژ نوں اور اداروں کو مبارک باد کے اشتہارات دینے سے روک دیا ، وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے بھی تقریب حلف برداری کیدوران ہوائی جہاز سے گلپاشی پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم نے تمام وزارتوں ، ڈویژنز اور اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد کے اشتہارات نہ دیئے جائیں۔

قوم کا پیسہ اشتہارات پر ضائع نہ کیا جائے،خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور اشتہارات کا پیسہ متعلقہ ادارے کے سربراہ سے وصول کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے آئی جی موٹروے اور صدر نیشنل بینک کو مبارک باد کے اشتہارات شائع کرنے پر جاری کیے گئے۔ شوکاز نوٹس کا جواب بھی طلب کر لیا ہے۔

حکام کے جواب کی روشنی میں مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ادھر وزیر اعلی پنجاب نے گزشتہ رو ز گورنر ہاس میں تقریب حلف برداری کیدوران پرائیویٹ ہوائی جہاز کی گل پاشی پر سخت ناپسندیدگی کا کا اظہار کیا ہے۔