نواز شریف وزیراعظم بنیں گے، شہباز شریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)مسلم لیگ کے رہنما میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف اللہ تعالی کے فضل و کرم سے وزیراعظم بنیں گے اور میں آپ کا خادم نہیں نوکر بنوں گا۔ وہ الیکشن 2013 کے اختتام کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر عوام کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

ان کے ساتھ مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی موجود تھے۔ میاں شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے ثابت کردیا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ ہے، زرداری نے الیکشن میں پاونڈ اور ڈالر لگائے، اللہ کے فضل وکرم سے شیرجیت گیا۔

تیر،سائیکل اوربلا بیٹھ گیئے۔ انہوں نے کہا کہ سائیکل نے بلے اور تیر کو اوپر بٹھا یا ہوا تھا مگر ہینڈل وہاں گرا اور ٹائر وہاں گرا۔ اللہ تعالی نے بڑی لاج رکھی اور نواز شریف وزیراعظم منتخب ہوکر آئیں گے اور اس ملک کی تقدیر بدلے گی، اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم نواز شریف کے نعرے لگوائے۔