شہزادہ ولیم کی اہلیہ شہزادی کیٹ آج اپنی 33 ویں سالگرہ منائیں گی

Princess Kate

Princess Kate

لندن (جیوڈیسک) شہزادی کیٹ کا اصل نام کیتھرائن ہے۔ وہ دنیا کی مقبول ترین خواتین میں شامل ہیں۔

شاہی جوڑے کی رہائش کلیرنس ہاؤس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادی کیٹ اپنی سالگرہ اپنے گھر والوں کے ساتھ خاموشی سے منائیں گی۔

انکے شوہر شہزادہ ولیم اور صاحبزادے شہزادہ جارج انہیں تحائف دیں گے۔ شہزادی کیٹ امید سے ہیں اور رواں برس اپریل میں دوسرے بچے کی ماں بنیں گی۔