شہزادی ریما بنت بندر سعودی تاریخ کی پہلی خاتون سفیر

Princess Reema Bint Bandar Al-Saud

Princess Reema Bint Bandar Al-Saud

سعودی عرب (جیوڈیسک) شہزادی ریما بنت بندر سعودی تاریخ کی پہلی خاتون سفیر بن گئی ہیں۔ سعودی عرب کے ولی عہد پرنس اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے پہلی دفعہ اپنے والد کی جگہ شاہی فیصلے کا اعلان کر کے اپنے بھائی خالد بن سلمان کی جگہ شہزادی ریما بنت بندر کو واشنگٹن کا سفیر متعین کر دیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی SPA کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بیرون ملک دورے کے دوران پرنس محمد بن سلمان نے اپنے والد کی جگہ تین شاہی فیصلے کر کے اپنے بھائی پرنس خالد بن سلمان کی جگہ شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کو واشنگٹن کی سفیر متعین کر دیا ہے۔

شہزادی ریما سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی خاتون سفیر ہیں جنہیں ان کے والد اور واشنگٹن کے سابق سفیر پرنس بندر بن سلطان بن عبدالعزیز سے 14 سال بعد اس عہدے پر متعین کیا گیا ہے۔

ولی عہدپرنس محمد بن سلمان نے پرنس خالد بن سلمان کو نائب وزیر دفاع متعین کر دیا ہے اور یمن میں حوثیوں کے ساتھ جنگ کی وجہ سے سعودی عرب کی جنوبی سرحد پر متعین فوجیوں کو ایک ماہ کا ایڈوانس دینے کا حکم جاری کیا ہے۔