دھرنا سیاست کرنے والے سیلاب متاثرین پر رحم کریں۔ صاضبزادہ فیض الحسن

Faiz Hassan, Malik Abdul Shakoor

Faiz Hassan, Malik Abdul Shakoor

لیہ : دھرنا سیاست کرنے والے سیلاب متاثرین پر رحم کریں۔ طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث پورا ملک تباہ و برباد ہو رہا ہے۔ لیکن دھرنے کے شرکاء ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پورے ایوانوں کا اعتماد حاصل ہے۔ مستعفی نہیں ہونگے۔ مطالبہ بلا جواز ہے۔ چوہدری نثار نے درگزر کر کے پارٹی فیصلے کی تائید کی ہے ۔ جس پر ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاضبزادہ فیض الحسن اور سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہے۔

دھرنوں کے باعث اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ جبکہ سری لنکا ، مالدیپ کے صدور اور چائنہ کے وزیر اعظم کے دورے ملتوی ہونے سے ملک کے اربوں ڈالر کے منصوبے التواء کا شکار ہو چکے ہیں۔ ان منصوبوں میں زیادہ تر توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔

اس کے باوجود میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف شمالی وزیرستان اور سیلاب متاثرین کیلئے کھلے دل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ دھرنا سیاست کرنے والے سیلاب متاثرین پر رحم کریں۔ اور دھرنا ختم کر کے سیلاب متاثرین اور آئی ڈی پیز کی مدد کیلئے نکلیں۔ تا کہ عوام کو خدمات پیش کی جا سکیں۔