نواز شریف کی آمریت کو پوری دنیا نے دیکھ لیا، قاضی اکبر

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی اور عوامی تحریک، میجر گروپ اور جے یو پی کے رہنمائوں قاضی احمد اکبر، خالد خان، شیراز خان، جہانزیب خان، حاجی عارف حسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کے پر امن دھرنے پر پولیس تشدد کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

جمہوریت کے بجائے نواز شریف کی آمریت کو پوری دنیا نے دیکھ لیا، آزادی اور انقلاب مارچ نواز شریف کے استعفیٰ تک جاری رہیگا، عمران خان اور طاہر القادری نے غریب عوام کو حقوق د لا نے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو میں احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا اہتمام علی خان نے کیا تھا ،جلسہ سے مولانا غلام حبیب، عبد المجید،ممتاز خان ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر سابق ناظم ممتاز خان ،وقار خان ،ملک آفتاب، بابا جاوید ملنگی ،ملک نسیم ،حاجی فیض محمد ،محمد ابراہیم ودیگر پارٹی کارکنان بھی موجود تھے ۔