پریانکا چوپڑا بالی ووڈ کی مہنگی ترین آئٹم گرل بن گئیں

Priyanka Chopra

Priyanka Chopra

بھارت (جیوڈیسک) کرینہ کپور،ایشوریا رائے،کترینہ کیف اور ملائیکہ اروڑا سمیت کئی گلیمرس ہیروئنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پریانکا چوپڑابالی ووڈ کی مہنگی ترین آئٹم گرل بن گئی ہیں۔ بالی وو کی مہنگی فلم ہو اور اس میں آئٹم سانگ نہ ہو۔ ایسا بھلا ہوسکتا ہے کیا۔ ایک کے بعد ایک آئٹم سانگ اور اسے پرفارم کرنے والی گلیمرس آئٹم گرل۔ معاوضے کا آئٹم بھی تو اسی حساب سے ہونا چاہئے نا۔

جی ہان کرینہ کپور ،ایشوریا رائے ،کترینہ کیف اور ملائیکہ اروڑا کے بعد پِکی چوپس یعنی پریانکا چوپڑا بھی آئٹم گرل بن گئی ہیں۔ فلم شوٹ آوٹ ایٹ وڈالہ کے لئے فلمائے گئے اس آئٹم نمبر کیپریانکا چوپڑا نے لئے ہیں دو کروڑ اسی لاکھ بھارتی روپیچارج کئے ہیں۔ آئٹم سانگ کا ٹائٹل ہے ببلی بدمعاش ہے۔ معروف پلے بیک سنگر سونیدی چوہان کی آواز میں نامور موسیقاروگلوکار انوملک نیکمپوزکیا ہے۔

آئٹم نمبرکے لیے پریانکا کے کاسٹیوم پر خاص توجہ دی گئی ہے اورمعروف ڈیزائنر منیش ملہوترا کا ڈیزائن ایل ای ڈی لائٹس سے مزین ہے۔ یہ کاسٹیوم انیس سو ایکاسی میں امیتابھ بچن کی فلم یارانہ کے بلب والے ڈریس سے مماثلت رکھتا ہے۔