PTIکے زیر اہتمام لوڈ شیڈنگ اور مہنگائی کے خلاف ریلی ، ایک دھڑے کا بائیکاٹ

گجرات : مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ ، بے روز گاری کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (PTI) کی احتجاجی ریلی دھڑوں کے اختلافات ، ریلی کے حوالہ سے منسوخی اور حق میں اشتہارات لگوانے کی وجہ سے بہت کم تعداد میں لوگ ریلی میں شریک ہوئے۔عثمان منظور دھدرا اور 2سابق صوبائی اسمبلی کے امیدواروں مہر امتیاز، فیضان خالد بٹ ، مہر شہباز فاضل کی قیادت میں چند درجن افراد پر مشتمل احتجاجی ریلی سٹی یوتھ ونگ آفس سے شروع ہو کر جی ٹی ایس چوک ، فوارہ چوک ، حسن چوک ، چوک پاکستان سے ہوتی ہوئی چوک نواب صاحب میں آکر ختم ہو گئی۔جگہ جگہ پر ریلی کے شرکاء پر لوگ گل پاشی کرتے رہے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عثمان منظور دھدرا نے کہا کہ ملک کو تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں بحرانوں سے نکال سکتی ہے تحریک انصاف کی حکومت آتے ہی 90دن کے اندر ملک سے لوڈ شیڈنگ ، کرپشن ، بے روزگاری کا خاتمہ کر دیں گے نوجوان طبقہ جوک در جوک تحریک انصاف کی ممبر شپ مہم میں حصہ لے ۔ زرداری ، گیلانی، نواز شریف نے ملکر ملک کو تباہ کیا ہے گجرات میں پولیس کرائم کنٹرول کرنے میں نا کام رہی ہے آئے روز وارداتیں بڑھ گئی ہیں اس موقع پر تقریب سے نوازش علی شیخ، شہزاد افضل میر ایڈووکیٹ، چوہدری افتخار سندھو ، فیضان خالد بٹ، مہر امتیاز، حافظ شفقت، چوہدری خاور، رضوان ایڈووکیٹ، ثاقب ورک و دیگر نے بھی خطاب کیا۔