پی ٹی آئی کی جانب سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنے پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے

PTI

PTI

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بلوچستان سے عبدالقادر کو سینیٹ کا ٹکٹ دیے جانے پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ عبدالقادر پی ٹی آئی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے مشترکہ امیدوار ہیں اس لیے پی ٹی آئی نے انہیں ٹکٹ دیا ہے۔

مگر جب پروگرام نیا پاکستان میں انہیں یاد دلایا گیا کہ عبدالقادر صاحب تو ایک روز پہلے تک بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ تھے تو انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ ایک روز پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو سینیٹ کے انتخابات کا اعلان کیا ہے اور آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری روز ہے۔