پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے بھی ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی

Usman Dar

Usman Dar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور سینیٹر فیصل جاوید کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کردی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دوسری جماعتوں سے تو لوگ آئے ہیں مگر لوٹا کوئی نہیں۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اپنے مقصد کی کامیابی کے لیے یوٹرن لینا پڑیں تو لینا چاہئیں جب کہ عمران خان کا یہ بیان بالکل درست ہے کہ وژنری لیڈر ہی یوٹرن لیتا ہے۔